مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے آبنائے باب المندب سے گزرنے والی کشتی پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری سیکورٹی کے برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں یمنی ساحلوں کے نزدیک ایک کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم رسمی ذرائع نے ابھی تک واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری جانب المیادین نے کہا ہے کہ یمنی فوجی ترجمان یحیی سریع کی جانب سے حملے کی تفصیلات کے بارے میں بیان جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ پر حملے بند کرکے فلسیطنی عوام کو غذائی اور طبی امداد کی فراہمی شروع ہونے تک اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ